اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر سویڈش وزیراعظم کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کو علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈن کے ساتھ اقتصادی اور تجاری شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا خیرمقدم کرتا ہے.
ان خيالات كا اظہار صدر مملكت نے نيويارك ميں سويڈش وزيراعظم 'اسٹيفن لوفن' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.
صدر روحاني نے دونوں ممالك كے درميان تمام سطح پر باہمي تعاون كو بڑھانے پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ تہران - سٹاكہوم كے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر كوئي حدود يا ركاوٹ نہيں ہے.
ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان تاريخي جوہري معاہدے كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ حاليہ مہينوں ميں ايران اور سويڈن كے اقتصادي تعلقات ميں قابل قدر پيشرفت نظر آئي ہے تاہم دوطرفہ سرمايہ كاري اور ٹيكنالوجي كي منتقلي كے شعبوں ميں بھي اقدامات كرنے ہوں گے.
دہشتگردي كے خلاف عالمي برادري كے درميان قريبي تعاون كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے ايراني صدر نے كہا كہ ايران اور مغربي ممالك كے درميان بہتر تعلقات ميں ہي علاقائي امن و استحكام ہے.
اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر گزشتہ جمعرات كے روز اقوامِ متحدہ كي جنرل اسمبلي كے 70 ويں سالانہ اجلاس ميں شركت كے ليے نيويارك پہنچے ہيں.
۔۔۔۔۔
/169